Time 19 فروری ، 2022
پاکستان

پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی بھاری اضافے کی تیاری

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی/ فائل فوٹو
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی گئی۔

جیونیوز کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت  میں اضافے کی درخواست نیپرا کو  بھیج دی ہے۔

نیشنل  الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سی پی پی اے کی جانب سے دی گئی درخواست میں بجلی فی  یونٹ 6 روپے 10 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا  کاکہنا ہےکہ درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے   جس پر سماعت 28فروری  کو ہوگی۔

سینٹرل  پاور  پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کےالیکٹرک کےسوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

واضح رہےکہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمت 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر تک جاپہنچی ہے۔


مزید خبریں :