19 فروری ، 2022
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کی سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے زبان پھسل گئی۔
فیصل آباد میں میڈیا سےگفتگو میں شہباز گل کی زبان پھسلی اور وہ نوازشریف کی جگہ عمران خان پر طنز کرگئے۔
انہوں نے کہا کہ ’عدالت نے نواز شریف کو بھگوڑا قرار دیا ہے تو کیا ہم عمران خان کو ایتھلیٹ کہیں؟‘ لیکن اپنی غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے فوراً ہی تصیح کردی کہ کیا نواز شریف کو ایتھلیٹ کہوں؟