Time 23 فروری ، 2022
کھیل

98 میں تماشائی بن کر آسٹریلیا کا میچ دیکھا تھا، اب ان کیخلاف کھیلنا اعزاز ہے: فواد

بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ کلاس پلیئر ہیں اور محمد یوسف کے آنے سے بہت فائدہ ہوگا، فواد عالم__فوٹو فائل
 بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ کلاس پلیئر ہیں اور محمد یوسف کے آنے سے بہت فائدہ ہوگا، فواد عالم__فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ 1998 میں جب آسٹریلوی ٹیم آئی تو تماشائی کی حیثیت سے میچ دیکھ رہا تھا، اب ان کے خلاف کھیلوں گا جو اعزاز کی بات ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ کیمپ بہت اچھا جا رہا ہے، میچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پریکٹس بھی کی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے جتنی تیاری ہونی چاہیے، وہ مکمل ہے، کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کی حکمت عملی بنائیں گے۔

بیٹنگ اسٹائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد عالم کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی بھی بیٹنگ کا اسٹائل تبدیل کرنے کا نہیں کہتا، مجھے اگر ون ڈے میں موقع دیا گیا تو میں تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ کلاس پلیئر ہیں اور محمد یوسف کے آنے سے بہت فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے ۔

آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی جب کہ چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :