02 نومبر ، 2012
خضدار…خضدارمیں پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی،آگ لگنے سے چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقع پیڑول پمپ پر فائرنگ کے باعث پیش آیا، آگ نے مسافر ویگن کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ڈی پی او کے مطابق ویگن سے مسافروں کونکالنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جاری ہیں۔ڈی پی او کے مطابقکے مطابق آگ لگنے کے واقع میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسافرویگن میں آگ سے10افراد متاثر ہوئے ہیں۔