Time 24 فروری ، 2022
پاکستان

مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

مسلم لیگ ن نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس کو فوری کالعدم قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کالے قانون کو  سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں، جتنے کالے قانون یہ بنائیں گے اسی طرح عدالتوں میں چیلنج کریں گے، عمران خان شہریوں سے آزادی اظہارکا حق نہیں چھین سکتے۔

مزید خبریں :