01 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں 5 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کے اعلان کیا تھا۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق 5 روپے فی یونٹ بجلی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مد میں سستی ہوگی اورہر ماہ پانچ روپے کی فیول ایڈجسٹمنٹ صارفین کو منتقل نہیں ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5 روپے سے کم ہونے پر حکومت سبسڈی دے گی جبکہ جنوری کی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے 5 روپے کا ریلیف مارچ میں دیا جائے گا اور فروری کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف اپریل میں ملے گا۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا 5 روپے کا ریلیف مئی میں ملے گا اور اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف جون میں ملے گا۔