Time 09 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعظم سے کوئی اختلاف نہیں، وہ بُلائیں گے تو ملیں گے، رکن ترین گروپ

جہانگیر ترین گروپ کے 6 ارکان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے ترین گروپ کو بزدار بطور وزیراعلیٰ پنجاب قابلِ قبول نہیں، وزیراعظم سے کوئی اختلاف نہیں، وہ بُلائیں گے تو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی ہے ، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علیم خان ترین گروپ میں آئے ہیں ، ابھی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں :