10 مارچ ، 2022
لاہور: اسلام پورہ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں بغیر قیمض پہنے ڈاکو نے دو شہریوں کو لوٹ لیا۔
جیونیوز کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں ڈکیتی کی عجیب واردات ہوئی جس میں قمیض نہ پہنے ہوئے نیم برہنہ ڈاکو نے دو شہریوں کو لوٹ لیا۔
ڈاکو راہ گیروں سے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لے کر فرار ہو گیا
پولیس کی جانب سے اب تک واردات پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا جب کہ شہری کی جانب سے بھی پولیس میں شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔