Time 10 مارچ ، 2022
کھیل

آئی سی سی کا پنڈی اسٹیڈیم کیخلاف فیصلہ، پی سی بی کا بھی ردِعمل آگیا

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی کے فیصٓلے کو قبول کرتے ہیں —فوٹو: فائل
پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی کے فیصٓلے کو قبول کرتے ہیں —فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے  آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کو غیر معیاری قرار دینے کے بعد ردِ عمل سامنے آگیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم آئی سی سی کے فیصٓلے کو قبول کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے کسی وینیو کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ایسی وکٹیں بنانے کیلئے کوشاں ہے جس میں یکساں مقابلہ ہو۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے وژن کے مطابق ملک بھر میں پچز کی بہتری کا کام جاری ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پراُمید ہے کہ کراچی اور لاہور میں اچھی کرکٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میچ ریفری رنجن مدوگالے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اس وکٹ کو معیار سے کم قرار دیا جارہا ہے۔ اس پاداش میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے ۔

 یہ ڈی میرٹ پوائنٹ پانچ سال تک ایکٹیو رہے گا ۔

مزید خبریں :