04 نومبر ، 2012
حیدر آباد. . .. .حیدرآباد سٹی کے سابق یوسی نا ئب ناظم جلیل الرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق نشاط سینماکے قریب سابق نائب ناظم چائے کے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلو م موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی ۔ جلیل الرحمان کو 6 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ان کے دوست شیر محمد زخمی ہوگئے۔جلیل الرحمان کی میت ان کی رہا ئش گاہ فردوس کالونی منتقل کی جارہی ہے۔جلیل الرحمان کے قتل پر متحدہ کے قائد اور رابطہ کمیٹی نے مذمت کی ہے۔جلیل الرحمان تعلقہ حیدرآباد سٹی کے سابق حق پرست نا ئب ناظم تھے جبکہ حیدرآباد سیکٹر بی کے جوا ئنٹ انچارج بھی تھے۔