Time 14 مارچ ، 2022
کھیل

نیشنل اسٹیڈیم میں 10 سالہ بچے کا دلچسپ انکشاف سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں سے ایک تصویر نے صارفین کو حیران کردیا__فوٹو: ٹوئٹر/پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں سے ایک تصویر نے صارفین کو حیران کردیا__فوٹو: ٹوئٹر/پی سی بی

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران 10سالہ بچے نے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

میچ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد پر مختلف پلے کارڈز اور بینرز  پر مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں، اس کے علاوہ چند شائقین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے لیے پیغامات بھی لکھے۔

اسی موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں سے ایک تصویر نے صارفین کو حیران کردیا۔

مذکورہ تصویر میں 10 سالہ بچہ پلے کارڈ اٹھائے کھڑا ہے جس پر درج تھا کہ ’میرے بابا 10 سال کے تھے، جب آخری مرتبہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی تھی۔‘

بچے نے بتایا کہ 'اب جب آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہوئی ہے تو میں 10 سال کا ہوں'۔

مزید خبریں :