Time 16 مارچ ، 2022
پاکستان

الیکشن کمیشن کی تنبیہ کے باوجود وزیراعظم سوات جلسے سے خطاب کرنے جاپہنچے

وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر الیکشن کمیشن کا نوٹس خاطر میں نہ لائے اور سوات میں جلسے سے خطاب کرنے جاپہنچے۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ پبلک آفس ہولڈر کسی جلسے میں شرکت اورترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کر سکتا،اس سے قبل الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باوجود وزیر اعظم لوئر دیر میں بھی جلسہ کر چکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گذشتہ روز  وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میڈیا سے خبریں ملی ہیں کہ  آپ کل سوات میں جلسے میں شرکت کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے تنبیہہ کی کہ اگر آپ نے جلسے میں شرکت کی تو قانون کے مطابق آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تاہم اس کے باوجود وزیراعظم نے آج سوات جلسے میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

یاد رہےکہ خیبر پختونخوا میں31مارچ کو  بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے الیکشن کا انعقاد ہو رہا ہے۔


مزید خبریں :