کوئٹہ میں کل ہونے والا میٹرک کا پرچہ ملتوی کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئٹہ میں کل ہونے والا میٹرک کا پرچہ ملتوی کردیا گیا۔

کوئٹہ بورڈ کےکنٹرولرکا کہنا ہےکہ کوئٹہ شہر میں میٹرک کا پرچہ کل نہیں ہوگا تاہم دیگر اضلاع میں پرچہ معمول کےمطابق ہوگا۔

کنڑولر بورڈ کا کہنا ہے کہ میٹرک کے پرچے 19 مارچ سے معمول کے مطابق ہوں گے، آج اور کل کے  پرچوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی انتظامیہ نے حالیہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

بلوچستان اسمبلی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  اسمبلی سیکرٹریٹ اور  ایم پی اے ہوسٹل کی سکیورٹی فل پروف بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ نے بلوچستان اسمبلی میں نجی گاڑیوں اور اسمبلی کے اندر غیر متعلقہ اشخاص کے داخلے پر  پابندی عائد کردی ہے۔

مزید خبریں :