17 فروری ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے بلدیہ میں دو روز قبل قتل ہونے والے علی محمد عرف بابا کے قتل کا مقدمہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کیخلاف کلری تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے میں قتل ہونے والے علی محمد عرف بابا کے والد کی درخواست پر درج ہوا۔ جس میں لیاری کے علاقائی رہنماعزیر جان بلوچ اور ظفر بلوچ کو دفعہ 109 کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے قتل کا مقدمہ 29/2012درج کیا گیا ہے ۔ مقتول کو دوروز قبل بلدیہ کے علاقے میں دوکان کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کہ قتل کر دیا تھا۔جس کے بعد لیاری کے مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی تھی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا تھا۔