Geo News
Geo News

Time 19 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

جواد احمد اپنا گانا عمران خان کی ویڈیو پر لگا دیکھ کر پھٹ پڑے

ویڈیو وزیراعظم عمران خان کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے اُن کی سپورٹ میں بنائی گئی ہے__فوٹو فائل
ویڈیو وزیراعظم عمران خان کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے اُن کی سپورٹ میں بنائی گئی ہے__فوٹو فائل

میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار جواد احمد اپنا مقبول گانا  وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو پر لگا دیکھ کر غصے سے پھٹ پڑے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کا پرانا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس کے بیک گراؤنڈ میں جواد احمد کا مشہور گانا ’تُم جیتو یا ہارو‘ چل رہا ہے۔

یہ ویڈیو وزیراعظم عمران خان کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے ان کی سپورٹ میں بنائی گئی ہے۔

گلوکار نے اس ویڈیو پر ردعمل دیا اور اپنی ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ’میں نے یہ گانا جھوٹوں اور منافقوں کے لیے نہیں بلکہ اس ملک کے نوجوانوں کے لیے بنایا تھا۔‘

جواد احمد نے کہا کہ ’ملک کو تباہ کرنے پر پوری قوم چاہتی ہے کہ آپ لوگ ہاریں۔‘

یاد رہے کہ جواد احمد نے اپنا مقبول ترین گانا ’تُم جیتو یا ہارو‘ پاکستان کی نوجوان نسل کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے گایا تھا جس کی مقبولیت آج تک برقرار ہے۔

مزید خبریں :