انٹرٹینمنٹ
06 ستمبر ، 2014

ڈیلس:پاکستان کے ممتاز گلوکار جواد احمد کے اعزاز میںتقریب

ڈیلس:پاکستان کے ممتاز گلوکار جواد احمد  کے اعزاز میںتقریب

ڈیلس ......راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ خصوصی...... پاکستان کے ممتاز گلوکار جواد احمد نے گزشتہ دنوں ڈیلس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی ہوٹل میں عمائدین شہر کی جانب سے ایک ظہرانے اور ایک عشائیہ میں شرکت کی۔ عشائیہ کی تقریب معروف کمیونٹی رہنماء سید فیاض حسن کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی جس میں ہیلتھ کیئر بزنس کے ٹائیکون ڈاکٹر حسن ہاشمی‘ ان کی اہلیہ سابق میئر سلمیٰ ہاشمی‘ ڈاکٹر عامر سلیمان‘ ڈاکٹر انس اطہر‘ اٹارنی توصیف کمال‘ حادی جواد‘ آفتاب صدیقی‘ ڈکٹر جواد اجمل‘ امیر علی مکھانی‘ راجہ مظفر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر معروف گلوکار جواد احمد نے کہاکہ پاکستان میں جو بھی سیاسی پارٹیاں ہیں ان کا نچلے طبقے کی عوام کیلئے کوئی موثر پروگرام موجود نہیں ہے حالانکہ وہ تعداد میں سب سے زیادہ ہیں اس لئے انہوں نے برابری پارٹی کی بنیاد ڈالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالجز اور یونیورسٹی کے ساتھ اس کی بنیاد ٹریڈ یونینز میں بھی ڈالی جا رہی ہے جس پر لوگوں سے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس پارٹی کے ذریعے غریب اور پسے ہوئے طبقے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں تاکہ ان کی آواز بلند ہو اور ملک کا نظام تبدیل کیا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اس کام میں ان کی مدد کریں تاکہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کیلئے راہ ہموار کی جا سکے۔

مزید خبریں :