Time 19 مارچ ، 2022
پاکستان

بلوچستان کابینہ نے ریکو ڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی

ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی اور احساس محرومی کے خاتمے کا ضامن ثابت ہو گا، بلوچستان کابینہ— فوٹو: فائل
ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی اور احساس محرومی کے خاتمے کا ضامن ثابت ہو گا، بلوچستان کابینہ— فوٹو: فائل 

بلوچستان کابینہ نے ریکو ڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں  معاہدے کے تمام پہلوؤں اور نکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی کابینہ میں ریکو ڈک منصوبے کے مجوزہ معاہدے اور سیٹلمنٹ کی منظوری دی جبکہ کابینہ نے معاہدے میں صوبے کے حقوق و مفادات کے تحفظ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صوبائی کابینہ کا کہنا ہے کہ ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی اور احساس محرومی کے خاتمے کا ضامن ثابت ہو گا اور یہ منصوبہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے گیم چینجر کی حیثیت کا حامل ہے۔

مزید خبریں :