17 فروری ، 2012
کوئٹہ…کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر پولیس نے پک اپ پر چھاپہ مارکربھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ایک ملزم کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ایس ایچ او گوالمنڈی شوکت علی نے جیو نیوز کو بتایا کہ میکانگی روڈ پر ایک شخص علی احمد پک اپ میں اسلحہ لے کر آرہا تھا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے پک اپ پر چھاپہ مارکردس رائفل ،پانچ پسٹل اور تین ہزار پانچ سو گولیاں برآمد کرلیا یہ اسلحہ پک اپ میں رکھے گئے فرنیچر کے نیچے رکھا گیا تھا۔