Time 20 مارچ ، 2022
پاکستان

25 مارچ کو اسمبلی اجلاس: اپوزیشن نے قانونی حکمت عملی پر غور شروع کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے  جانےکے معاملے  پر اپوزیشن جماعتوں نے اپنی قانونی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق اختر مینگل کےگھر  پر اپوزیشن کے قانونی ماہرین کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی طرف سےایاز صادق اور زاہد حامد نے شرکت کی۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان شریک ہوئیں، جمعیت علماء اسلام سے سینیٹرکامران مرتضیٰ اور سینیٹر شاہدہ نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی کے غیر آئینی اور  غیر قانونی اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔


مزید خبریں :