Time 28 مارچ ، 2022
کھیل

بڑے نام نہ ہونے کے باوجود آسٹریلیا کو ہلکا نہیں لے سکتے: فخر زمان

اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ رینکنگ بہتر ہو: آن لائن پریس کانفرنس/ فائل فوٹو
اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ رینکنگ بہتر ہو: آن لائن پریس کانفرنس/ فائل فوٹو

قومی ٹیم کے  اوپننگ بیٹر  فخر زمان نے آسٹریلیا کے خلاف  تمام وائٹ بال  سیریز جیتنے کی امید ظاہر کی ہے۔

فخر زمان نے آن لائن  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھی فارم ہے اور رنز ہو رہے ہیں جس کی خوشی ہے، اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ رینکنگ بہتر ہو۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں  بڑے ناموں کے  نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ضرور ہو سکتا ہے،  آسٹریلیا کے بڑے نام کھیلتے تو اچھا ہوتا، نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے تاہم  بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی آسٹریلین ٹیم کو  ہلکا نہیں لیں گے اور ریلیکس نہیں ہوں گے ، مجھے امید ہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز ہم جیتیں گے۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ کا ہمیں ایڈوانٹیج ضرور ہے  لیکن  آسٹریلیا کا کمبی نیشن اچھا ہے ، مہمان ٹیم میں  سب اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان کے نئے کھلاڑی بھی لیگز کھیلتے ہیں۔

پچز پر بات کرتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے جو پچز تیار کی گئی ہیں وہ بہت اچھی ہیں، لاہور میں پچز پر رنز اچھے بنتے ہیں اور 300 رنز کا ٹارگٹ بہت اچھا ہوگا۔


مزید خبریں :