دنیا
17 فروری ، 2012

اسرائیلی سفارتخانوں پر حملوں میں حزب اللہ ملوث نہیں، حسن نصراللہ

اسرائیلی سفارتخانوں پر حملوں میں حزب اللہ ملوث نہیں، حسن نصراللہ

بیروت … لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے بھارت اورجارجیا میں اسرائیلی سفارتخانوں پر حملوں میں ملوث ہونے کاالزام بے بنیاد ٹھہرادیا ہے اور کہاہے کہ اپنے لیڈر کابدلہ لینے کے لیے عام اسرائیلی شہری،سفارتکار یافوجی کو مارنا تنظیم کے لیے شرمناک کام ہے۔بیروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ نے کہاکہ وہ یہ بیان اس لیے دینے پرمجبورہوئے کیونکہ حزب اللہ کو ان دھماکوں میں ملوث ٹھہرانیکی کوشش کی جارہی ہے۔جبکہ تنظیم کا ان سے تعلق ہی نہیں۔ حسن نصراللہ نے کہاکہ اسرائیل جانتاہے کہ حزب اللہ اپنے عظیم رہنما ایمادمغنیہ کی شہادت کابدلہ لینے کے لیے کیا اقدام کریگی اوروہ دن بھی ضرورآئیگا۔اس سے پہلے ایران بھی ان دھماکوں میں ملوث ہونیکااسرائیلی الزام مستردکرچکاہے۔

مزید خبریں :