30 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب مرکز سے پہلے کرانے پر اتفاق نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ارکان نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب مرکز میں تحریک عدم اعتماد سے پہلے کرایا جائے۔
ذرائع کے مطابق یہ تجویز اسد عمر، خسرو بختیار اور عامر ڈوگر نے دی لیکن پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے بعض ارکان نے اس سے اختلاف کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلےمرکز میں عدم اعتماد کا فیصلہ ہوگا، اس کے بعد انتخاب ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ق لیگ پنجاب کے صدر و اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے دھڑوں نے ان کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔