06 نومبر ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔جبکہ مشتعل افراد نے دو بسوں اور ایک ٹرک کو آگ لگادی۔ادھر پولیس سرجن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں دو افرادہلاک ہوئے ہیں۔دریں اثناء فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اور لوگ اپنے گھروں کی جانب روانہ ہونے لگے۔اس سے قبل یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منگل کی صبح صدر پارکنگ پلازہ کے قریب قتل کیے جانے والے دو افراد کی میت تدفین کے لیے لے جانے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اشتعال پھیل گیا تھا،غیر مصدقہ ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اور پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔