پاکستان
06 نومبر ، 2012

حیدرآباد میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک،ڈبل سواری پر پابندی عائد

حیدرآباد میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک،ڈبل سواری پر پابندی عائد

حیدرآباد…حیدر آباد کے علاقے رسالہ روڈ پردکان پرفائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق اورزخمیوں والے بعض افراد کاتعلق بوہری برادری سے ہے۔شہر میں اس واقعے کے بعد خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ اپنی جانیں بچاکر متاثرہ مقام سے فوری نکلنے لگے۔جیونیوز کے نمائندے کے مطابق زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیاگیا۔جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔دوسری جانب حیدرآباد انتظامیہ نے شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے اور دفعہ 144لگادی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران حیدرآباد میں فائرنگ تشدد کے واقعات میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

مزید خبریں :