پاکستان
07 نومبر ، 2012

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی گاڑی کو حادثہ

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی گاڑی کو حادثہ

اسلام آباد…وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کی گاڑی کواسلام آباد میں حادثہ پیش آیا ہے تاہم وہ محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایونیو میں اسلم رئیسانی کی گاڑی ایک شہری کی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔حادثے کے وقت وزیراعلیٰ گاڑی خود چلا رہے تھے تاہم وہ محفوظ رہے ۔ٹکرانے والی دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔حادثے کے بعد وزیراعلیٰ دوسری گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔

مزید خبریں :