04 اپریل ، 2022
وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی شہباز گل کی ٹوئٹ پر پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تنقیدی جواب دیا۔
شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد حکومت ختم ہونے کے نتیجے میں جشن منانے سے متعلق ٹوئٹ کی۔
شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’کل شام بعد از افطار ۔ بلیو ایریا اسلام آباد نزد ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف اجتماع منعقد کر رہی ہے، یہ اجتماع اگلا پورا ہفتہ ہر شام بعد از افطار ہوا کرے گا۔
سابق معاون خصوصی نے عوام سے اس اجتماع میں شرکت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس میں فیملیز اور خواتین کے لیے سکیورٹی کا خصوصی انتظام ہو گا۔
شہباز گل کی ٹوئٹ پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جواب میں لکھا کہ قوم یوتھ سے یہی توقع کی جا سکتی ہے، اپنی حکومت جانے کا جشن ایک ہفتہ تک منائیں گے۔