07 اپریل ، 2022
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت فیصلہ سازی کا ادارہ ہے،سپریم کورٹ ثالثی اور ذاتی اجتہاد کےتحت فیصلہ نہیں کیاکرتی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگرڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہےتوپارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہوجائے گی، فیصلہ اس کے برعکس آتا ہے تو یہ معزز جج کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے قانون و آئین کے تحت فیصلہ نہیں۔
فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جج کا کام قانون اور آئین کے تحت فیصلہ کرنا ہوتا ہے، مصلحتوں اورمفادات کے تحت نہیں، قومی مفاد کا فیصلہ سیاسی حکومتوں نے کرنا ہوتا ہے معزز عدالتوں نے نہیں۔