Time 08 اپریل ، 2022
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا صدرپاکستان کوبلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم

جو بلوچ طلبہ کے ساتھ ہو رہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں ، موجودہ صورتحال جو بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا: جسٹس اطہر من اللہ/ فائل فوٹو
 جو بلوچ طلبہ کے ساتھ ہو رہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں ، موجودہ صورتحال جو بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا: جسٹس اطہر من اللہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نےصدرپاکستان کوبلوچ طلبہ سےملاقات کاحکم دے دیا۔

اسلام  آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ  کی سربراہی میں بلوچ طلبہ کو ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست  پر سماعت  ہوئی جس میں عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو بھی بلوچ طلبہ سے ملاقات کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ بلوچ طلبہ کی صدرپاکستان سےملاقات کرائیں جس پر اٹارنی  جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال  میں صدر  پاکستان سے ملاقات کے لیے کچھ وقت دے دیں۔

عدالت نے صدرپاکستان کے سیکرٹری کو  آئندہ سماعت  پر رپورٹ عدالت میں جمع  کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدانے مزید  حکم  دیا کہ سیکرٹری داخلہ بلوچ طلبہ کا تحفظ یقینی بنائیں، بلوچ طلبہ کا اپنے صوبے میں  جانے پر ہراسگی یا اغوا کا خدشہ دور  کریں۔

عدالت نے استفسار کیا  کہ جو طالب علم لاپتا ہوا تھا وہ اتنا عرصہ کہاں رہا،  ایک دن بھی کوئی بچہ غائب کیوں ہے۔

جسٹس اطہر  من اللہ  نے ریمارکس دیے کہ جو بلوچ طلبہ کے ساتھ ہو رہا ہے اس کا کوئی جواز نہیں ، موجودہ صورتحال جو بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتا، یہ عدالت تحمل کا مظاہرہ کرتی ہےاوراسےہلکالیاجاتاہے۔

مزید خبریں :