Time 13 اپریل ، 2022
پاکستان

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےکا شیڈول جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

 الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےکا شیڈول جاری کردیا۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شھید بے نظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژنز کےکل 14 اضلاع  میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے،  پبلک نوٹس 28 اپریل کو ریٹرننگ افسران جاری کریں گے۔

مزید خبریں :