Time 13 اپریل ، 2022
پاکستان

ہائیکورٹ کا پی ایم سی کونسل کے تمام ممبران کو فوری عہدوں سے ہٹانے کا حکم

جب تک ممبران کی قانون کے مطابق تعیناتی نا ہو جائے تب تک حکومت روزانہ کی بنیاد پر امور چلائے، عدالت کا حکم— فوٹو: فائل
جب تک ممبران کی قانون کے مطابق تعیناتی نا ہو جائے تب تک حکومت روزانہ کی بنیاد پر امور چلائے، عدالت کا حکم— فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کی کونسل کے تمام ممبران کی تعیناتی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ایم سی کونسل ممبران کی تعیناتی کے خلاف ملازمین کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی کونسل کے صدر ڈاکٹر ارشد تقی، نائب صدر محمد علی رضا ایڈووکیٹ سمیت تمام کونسل ممبران راشانہ ظفر، طارق احمد خان، ڈاکٹر روبینہ حسن، ڈاکٹر آصف لویا اور ڈاکٹر انیس الرحمان کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020 آئین کے مطابق درست ہے، جب تک ممبران کی قانون کے مطابق تعیناتی نا ہو جائے تب تک حکومت روزانہ کی بنیاد پر امور چلائے۔

عدالت نے حکم دیاکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے ملازمین جن کو پنشن مل چکی واپس نہیں لی جا سکتی، جن کو پنشن نہیں ملی اب وہ اہل نہیں۔

مزید خبریں :