16 اپریل ، 2022
قطر کی اعلیٰ ترین قیادت کی جانب سے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ۔
رپورٹس کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی کی جانب سے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی گئی جبکہ نائب امیر قطر عبد اللہ بن حمد آل ثانی نے بھی شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر تہنیتی پیغام دیا ۔
اس کے علاوہ قطر کے وزیراعظم خالدبن خلیفہ بن عبد العزیز آل کی جانب سے بھی شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔