18 اپریل ، 2022
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے۔
جاری شیڈول کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 20 اپریل کو ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے مرتضیٰ جاوید عباسی کے کاغذات جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔