پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف وزیرستان کے دورے پر روانہ

وزیراعظم شمالی وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کریں گے اور انہیں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی: ذرائع۔ فوٹو: فائل
 وزیراعظم شمالی وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کریں گے اور انہیں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی: ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف وزیرستان کے پہلے دورے کے لیے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کریں گے اور اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کو وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم وزیرستان میں آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ بھی لیں گے اور دورے کے دوران عوام کے مسائل پر بھی بات ہو گی۔

مزید خبریں :