پاکستان

بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائی جائے گی: وزیراعظم

بلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کے اقدامات کرے گی: شہباز شریف کا اختر مینگل سے ملاقات میں اظہار خیال۔ فوٹو: فائل
 بلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کے اقدامات کرے گی: شہباز شریف کا اختر مینگل سے ملاقات میں اظہار خیال۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزرا رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک تھے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اختر مینگل کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کے اقدامات کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :