22 اپریل ، 2022
پاکستان علما کونسل نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے سلامتی کے ادارے اورافواج پاکستان کی قیادت نے غور و فکرکے بعد جو اعلامیہ جاری کیاوہ قابل اطمینان ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سابق وزیر اعظم عمران خان سےاپیل ہے وہ ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کی تحقیقات پراطمینان کا اظہار کریں۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ عمران خان ملک میں سیاسی عدم برداشت اورعدم رواداری کےخاتمےکیلئےاپنا کرداراداکریں۔
خیال رہے کہ طاہر اشرفی سابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امریکا میں تعینات سابق سفیر پاکستانی سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں، دوران تحقیقات غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔