09 نومبر ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس سے پولیس نے 2 مبینہ بھتہ خور ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان خود کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تعلق ظاہر کرکے 5 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے جارہے تھے۔پولیس کے مطابق ڈیفنس موڑ کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جن کی شناخت مظہر اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔پکڑے گئے ملزمان تعلیم یافتہ ہیں اور انہوں نے ڈیفنس میں کاروباری شخصیت سے پرچی بھیج کر 5 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنا تھا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول،بھتہ کے لئے بھیجنے والا خط اور اس کے ساتھ رکھی گئی ایک گولی بھی تحویل میں لے لی ہے۔ملزمان نے خط پر تحریر کیا تھا کہ ان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ تھانہ ڈیفنس میں درج کرلی ہے۔