پاکستان
09 نومبر ، 2012

تحریک انصاف کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے، ارباب خضر حیات

تحریک انصاف کا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے، ارباب خضر حیات

پشاور. .. .پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ہوا کا تنکا ثابت ہوئی اور تحریک انصاف کا سیاسی جنا زہ انتخابات سے قبل نکلنے والا ہے ۔ صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایجنسیوں کی پیداوار جماعت تھی جسے عوامی پذ یر آ را ئی حاصل نہ ہو سکی اور جنرل پا شا کی ریٹا ئر منٹ کے ساتھ ہی اس کا خا تمہ ہو گیا ۔ ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف پورے ملک سے دو تین نشستیں ہی بمشکل جیت پا ئے گی جبکہ عمران خان اپنی سیٹ جیتنے کی پو زیشن میں بھی نہیں ہے کیونکہ عوام اس کا اصل چہرہ جا ن چکے ہیں ۔ ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے انہیں عمران خان کے مقا بلے میں خیبر پختو نخواہ کے کسی بھی حلقے سے انتخاب لڑ نے کا اہل سمجھا تو وہ ڈٹ کر مقا بلہ کر نے کے لئے تیار ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کی پیداوار اور ٹیسٹ ٹیوب پارٹی کا وجود الیکشن کے بعد ختم ہو جا ئے گا ۔

مزید خبریں :