17 فروری ، 2012
سڈنی…آسٹریلوی نوجوان آل راؤنڈر مچل مارش کمر میں تکلیف کے باعث سہ فریقی ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ۔ سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل سڈنی میں نیٹ پریکٹس کے دوران 20سالہ مچل مارش کی کمر میں تکلیف شروع ہوئی جس کے متعلق انہوں نے ٹیم فزیو ایلکس کونٹریوزکوآگاہ کیا۔ مارش کی انجری کا مکمل جائزہ لینے کیلئے انہیں ہفتے کے روز اسکین ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد ان کے علاج کے بارے میں فیصلہ ہو گا۔