Time 07 مئی ، 2022
کاروبار

لاہور میں پیاز کی قیمت نے شہریوں کے آنسو نکال دیے

95 روپے کلو سرکاری ریٹ کی پیاز مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی/ فائل فوٹو
95 روپے کلو سرکاری ریٹ کی پیاز مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی/ فائل فوٹو

لاہور میں پیاز کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی اور  مارکیٹ میں پیاز 200 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا جب کہ پیاز کا سرکاری ریٹ 95 روپے فی کلو مقرر ہے۔ 

لاہور میں پیاز خریدنے والے شہریوں کا کہنا ہےکہ پیاز سالن کے لیے سب سے ضروری چیز ہے لیکن اتنا مہنگا خریدنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب سبزی فروشوں نے روایتی بہانے بناتے ہوئے کہا کہ عید پر منڈی بند ہے جس کی وجہ سے پیاز  کی سپلائی متاثر ہے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور نے منڈیوں کا دورہ کیا اور پیاز کی قیمت کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پیاز کی نیلامی کی مانیٹرنگ سخت کرنے سے قیمت کم ہو جائے گی۔ 

مزید خبریں :