10 نومبر ، 2012
مکہ مکرمہ. . . . طائف ،البا اورمدینہ منورہ کے بعد مکہ مکرمہ میں بھی طوفانی بارش جاری ہے۔طواف کرتے ہوئے ہزاروں حجاج کرام صحن سے مسجد الحرام کے برآمدے میں آگئے۔طوفانی اور تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمعہونے کے بعد بلدیہ کا عملہ بھی متحرک ہوگیا ہے اور محکمہ شہری دفاع اور انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا۔پانی کی نکاسی کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔