Time 07 مئی ، 2022
پاکستان

فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، نیب ذرائع

نیب لاہور میں فرح خان کے خلاف سابقہ پبلک آفس ہولڈر کی اہلیہ کےطورپرحاصل کیے گئے فوائد کی انکوائری بھی کی جائے گی، ذرائع— فوٹو: فائل
نیب لاہور میں فرح خان کے خلاف سابقہ پبلک آفس ہولڈر کی اہلیہ کےطورپرحاصل کیے گئے فوائد کی انکوائری بھی کی جائے گی، ذرائع— فوٹو: فائل

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے خلاف قومی دولت سے فائدہ اٹھانےکی شکایات پر قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں فرح خان کے خلاف سابقہ پبلک آفس ہولڈر کی اہلیہ کےطورپرحاصل کیے گئے فوائد کی انکوائری بھی کی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق فرح خان کے شوہرکے علاوہ دیگر پبلک آفس ہولڈرز  سے بھی کسی قسم کےمالی فوائدکےحصول کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

مزید خبریں :