09 مئی ، 2022
وزیراعظم کی جانب سے دوسری سمری صدر مملکت کو بھیجے جانے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر پنجاب مدت کل ختم ہوجائیگی۔
گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نےدوسری سمری یکم مئی کو ایوان صدر بھیجی تھی۔
تاہم عمر سرفراز چیمہ کہتے ہیں کہ جب تک صدر چاہیں گے، گورنر کے عہدے پر رہوں گا، وزیراعظم کو گورنر کو ہٹانے کا اختیار نہیں ہے، وزیر اعظم اس صورت میں نیا گورنر لگا سکتا ہے جب کوئی گورنر نہ ہو۔