09 مئی ، 2022
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 11 مئی سے گرمی زیادہ شدت کے ساتھ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 یا اس زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں گرمی کی لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔