10 نومبر ، 2012
اسلام آباد…نیب نے ریلوے اراضی کیس میں تین سابق جرنیلوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق لاہور میں ریلوے کی اراضی کو لیز پر دینے سے متعلق دو سویلین افسروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے۔ سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی کیس تحقیقات کے لیے بجھوایا تھا، تحقیقات کا عمل جاری ہے ، مکمل ہوتے ہی رپورٹ سپریم کورٹ کو بجھوا دی جائے گی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق کسی کو بھی مجرم قرار دینا عدالت کا کام ہے۔