کھیل

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ایک وکٹ پر آسٹریلین اور 11 پر نندی پورکی مٹی ڈالی جائیگی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی پِچز کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے، نندی پور کی مٹی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے جب کہ ایک وکٹ پر مکمل آسٹریلین مٹی ڈالی جائے گی۔

پی سی بی کے تحت ملک میں مختلف کرکٹ گراؤنڈز کی پِچز کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی13پِچز پرکام تیزی سے جاری ہے جس کیلئے بھاری مقدار میں نندی پور کی مٹی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔

 وکٹوں پر برمودہ ڈھاکا گراس اور دیسی گراس بھی لگائی جارہی ہے، پِچز کی سطحی مٹی ناکارہ ہوچکی تھی جس کو نکال دیا گیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹر نثار احمد کے مطابق اسٹیڈیم کی وکٹ نمبر تین کو مکمل خالی کرکے اس  پر آسٹریلین مٹی ڈالی جائے گی، آسٹریلیا کی یہ مٹی چند ہفتوں میں کراچی پہنچ جائےگی جب کہ وکٹ نمبر چار کو  پی سی بی کی ریسرچ کردہ نئی مٹی سےتیار کیا جائےگا ،  بقیہ 11پِچز پر نندی پور کی مٹی ڈالی جائےگی۔

مزید خبریں :