پاکستان
10 نومبر ، 2012

آج پوری قوم ملالہ ، شازیہ اور کائنات پر حملے کیخلاف متحد ہے، نسرین جلیل

آج پوری قوم ملالہ ، شازیہ اور کائنات پر حملے کیخلاف متحد ہے، نسرین جلیل

کراچی…اقوام متحدہ کی جانب سے ملالہ سے اظہاریکجہتی کیلئے10نومبرکویومِ ِملالہ منانے کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتے کی شب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیر وعزیز آباد پر بھرپوراظہارِیکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اور ملالہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز انیس قائم خانی، محترمہ نسرین جلیل، ڈاکٹر نصرت و اراکین رابطہ کمیٹی شعیب احمد بخاری، کنور خالد یونس ، واسع جلیل ، سیف یار خان ، توصیف خانزادہ ، سلیم تاجک ، نیک محمد ، گلفرار خان خٹک ،اشفاق منگی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام اور معصوم بچوں اوربچیوں نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہاکہ ایم کیوایم کے تحت ملالہ یوسف زئی سے اظہارِ یکجہتی کیلئے دنیا بھر کی طرح آ ج ملالہ کا عالمی دن بنایا جارہاہے ۔ جس کا مقصد طالبان دہشت گردوں کو پیغام دیناہے کہ آج پوری قوم ملالہ ، شازیہ اور کائنات پر حملے کیخلاف متحد ہے اوراپنے عزم سے طالبان دہشت گردوں کی فرسودہ نظام کی کھل کر مخالفت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطا ف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملالہ یوسف زئی ، شازیہ اور کائنا ت پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کی سب سے پہلے مذمت کی اور واقعہ کو قوم کی بیٹی پر حملہ قر اردیا۔ انہوں نے ملالہ یوسف زئی کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر نصرت ، محترمہ نسرین جلیل ، اراکین رابطہ کمیٹی ،ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران و کارکنان سمیت ایم کیوایم مختلف شعبہ جات کے ارکان نے شمعیں روشن کیں اور ملالہ کی جرات و بہادری پرا نہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :