20 مئی ، 2022
پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ قرضہ لینے والی حکومت کا ’اعزاز‘حاصل کر لیا۔
مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 53 ہزار 544 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے مارچ 2022 تک کے قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے دور میں سب سے زیادہ قرضوں کا ریکارڈ بن گیا ہے۔
مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈ 53 ہزار 544 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، جولائی2018 تا مارچ 2022 کے دوران قرضے اور واجبات ریکارڈ 23ہزار 665 ارب روپے بڑھے۔
نوٹ: یہ خبر 20 مئی 2022 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔