کراچی، پیرآباد میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق

دونوں گروپوں میں فائرنگ ذاتی تنازع پر ہوئی، پولیس— فوٹو: فائل
دونوں گروپوں میں فائرنگ ذاتی تنازع پر ہوئی، پولیس— فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیرآباد میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق پیر آباد میں الہدیٰ مسجد کے قریب فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رکشے اور موٹرسائیکل سوار ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ میں رکشے میں سوار 2 جبکہ موٹرسائیکل سوار ایک شخص ہلاک ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ ذاتی تنازع پر ہوئی، واردات میں فائرنگ کرنے والے دو ملزمان آپس میں مارے گئے جبکہ تیسرا فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔