Time 21 مئی ، 2022
پاکستان

وزیراعظم سے ملاقات کیلئے آصف زرداری ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشاورت کی گئی— فوٹو: سوشل میڈیا
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشاورت کی گئی— فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کی۔

وزیراعظم اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ہو ئی جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ اور سلیم مانڈی والا بھی شریک تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مشاورت کی گئی۔ 

ملاقات میں باہمی تعاون سے معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ اتحادی جماعتوں نے وزیرِ اعظم شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :