آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے—فوٹو: فائل
سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے—فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی  ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان کا  لانگ مارچ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے جس کا ہر فورم پر مقابلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری جانب آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے،عمران خان مزید طوالت دینا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے عزم کیا کہ عمران خان کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونےدیاجائے گا اور اتحادی حکومت مل کر ملک کو مسائل سے نکالے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں :